ڈاکٹر ملک و قوم کا سرمایہ ہیں،عمارہ خان

جمعرات 13 جولائی 2017 13:24

ڈاکٹر ملک و قوم کا سرمایہ ہیں،عمارہ خان
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2017ء) خدمت کے جذبے سے سرشارڈاکٹر ملک و قوم کا سرمایہ ہیں‘حکومت پنجاب نے محکمہ صحت کی ترقی کیلئے خطیررقم مختص کی ہے‘حکومت طبی سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ ڈاکٹرز کیلئے اعلیٰ تعلیم کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیداکرنے کیلئے کوشاں ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان نے ینگ ڈاکٹرزکی طرف سے منعقدہ سالانہ ڈنرکے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل قصور رانا سکندرحیات خاں‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو سیدموسیٰ رضا‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل عبدالسلام عارف‘ چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید‘ ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال قصور ڈاکٹر جاویداقبال ‘ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن ضلع قصورکے صدرڈاکٹر محمدطاہرشاہین سمیت ڈاکٹروں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان نے کہا کہ معاشرے میں ڈاکٹرز کا کردار ہمیشہ مثالی رہاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں