ڈینگی کی روک تھام بارے اجلاس کا انعقاد

پیر 17 جولائی 2017 12:21

ڈینگی کی روک تھام بارے اجلاس کا انعقاد
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنرقصورعمارہ خان کی زیرصدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنرکمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینٹامالوجسٹ نے بتایا کہ شہر قصور کے مختلف علاقوں جن میں ریلوے پھاٹک‘ کمال چشتی چوک‘ انہار کالونی‘ گلبرگ کالونی اور آفیسر کالونی شامل ہیں میں بے شمار ایسے مقامات موجود ہیں جہاں پر لاروا پیداہونے کے امکانات ہیں جس پر ڈپٹی کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھرکی تمام رہائشی کالونیوں کے بارے میں ایک جامع رپورٹ مرتب کریں تاکہ محکمہ صحت وہاں ڈینگی بچائو کیلئے موثراقدامات کرسکیں‘ ایگریکلچر کالونی میں ڈینگی بچائو کے موثر انتظامات نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں