عرس حضرت بابا شاہ کمال چشتی کی تقریبات پرسوں شروع ہوں گی

بدھ 19 جولائی 2017 14:35

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2017ء) قائمقام ڈی پی اوقصورامجدمحمودقریشی نے کہا کہ عرس حضرت باباشاہ کمال چشتی کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے ماسٹرپلان جاری کردیاگیا‘800کے قریب پولیس افسران و اہلکاران دوشفٹوں میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق عرس مبارک کی نسبت سیکورٹی انتظامات کو مزید فول پروف بنانے کیلئے مزار شریف کا تفصیلی جائزہ لیاگیا اور دربار کے منتظمین کے ساتھ میٹنگ کرنے کے بعد سیکورٹی کے ماسٹرپلان کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

اس سال زائرین کی جان و مال کی حفاظت کیلئے عرس پر پولیس افسران 1ایس پی‘ 3ڈی ایس پی‘9انسپکٹر19سب انسپکٹر‘ 76 اسسٹنٹ سب انسپکٹر‘46ہیڈکانسٹیبل‘ 371کانسٹیبل‘30لیڈی کانسٹیبل‘93پولیس قومی رضاکار کے علاوہ69ایلیٹ فورس کے جوان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔حضرت باباشاہ کمال چشتی ؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 21جولائی کو شروع ہونگی جوکہ تین دن تک مسلسل جاری رہیں گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں