ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ

جمعہ 21 جولائی 2017 12:04

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو سیدموسیٰ رضا اور اسسٹنٹ کمشنرقصور امتیاز احمد کھچی نے عوامی شکایات کے پیش نظر اراضی ریکارڈ سنٹرقصورکا دورہ کیااور تمام ریکارڈچیک کرنے کے بعد زمینداروں کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

امتیاز احمد کھچی نے کہا کہ سائلین کے کام تیزی سے نمٹائے جائیں‘اراضی ریکارڈسنٹرکے انچارج عمر ضیاء نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹوکن کے بعد دفترکے اندر آرام سے اے سی روم میں سائلین کو بٹھایاجاتاہے ۔

ٹوکن کے انتظار کے بعد باری میں اس کو فرد یا کوئی بھی ریکارڈ ہوفراہم کیاجاتاہے ‘ٹوکن لگنے سے لے کر فردریکارڈجاری کرنے تک کسی قسم کی دشواری کاسامنانہیں کرناپڑتا۔ انہوں نے کہا کہ میں وثوق سے کہہ سکتاہوں کہ کرپشن نام کی کوئی چیزنہیں ہے اور انشاء اللہ نہ ہی ہوگی اراضی ریکارڈسنٹرمیں کام کی رفتارکو مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں