وزیراعظم محمدنواز شریف ہر میدان میں باعزت سرخروہونگے‘ملک احمدسعیدخاں

اتوار 23 جولائی 2017 16:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک احمدسعیدخاں نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمدنواز شریف ہر میدان میں باعزت سرخروہونگے‘ وزیراعظم پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں بلکہ ان کو ہٹانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے کیونکہ ملک دشمن عناصر سی پیک منصوبہ کسی صورت مکمل ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے ڈیرہ پر پارٹی ورکروں اور صحافیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد نوازشریف نے 1998ء میں امریکی صدر کے کروڑوں ڈالر کی آفرکو جوتوں کی نوک تلے رکھ کر ایٹمی دھماکے کرکے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اورآج بھی اسی طرح نوازشریف سی پیک کی تکمیل کرکے رہیں گے اورمخالفین جتنامرضی زورلگالیں ترقی کا سفرنہیں رُکے گا۔انہوں نے مزیدکہا کہ وزیراعظم ترقی پسندلیڈرہیںاورآج کا پاکستان 2013ء کے پاکستان سے بہترہے‘ آج پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکاہے اور توانائی بحران پیدا کرنیوالے بیک ور سے سیاست کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں