پٹرولنگ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ضلع بھرمیں8ٹریکٹرٹرالیوں سمیت 35گاڑیاں بند کردیں

اتوار 23 جولائی 2017 16:50

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2017ء) پٹرولنگ پولیس نے قصور بھرمیں8ٹریکٹرٹرالیوں سمیت 35گاڑیاں بند کردیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انچارج پٹرولنگ پولیس قصور شہزادی گلفام نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی گاڑیاں جن کی پچھلی لائٹس نہ ہیں حادثات کا سبب بن رہی ہیں‘ایسی گاڑیاں تھانوں میں بند ہوگی‘ غفلت ولاپرواہی ‘تیزرفتار ی سے ٹریکٹرٹرالیاں چلانے والوں کیخلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے‘ مصطفی آبادسمیت ضلع بھرکی مختلف چک پوسٹوں میں8ٹرالی ٹریکٹروں سمیت35گاڑیاں بند کی گئی ہیں تمام چیک پوسٹوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ روڈپرحادثات کا سبب بننے والی گاڑیوں کو روڈپرنہ آنے دیاجائے اورپچھلی لائٹ ہر گاڑی کی یقینی بنائی جائے‘ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کیخلاف کارروائی جبکہ محنتی افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا جائے گا‘ صحافی پٹرولنگ پولیس کے متعلقہ شکایت سے آگاہ کریں فوری ازالہ کروںگی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں