ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس ،ْمختلف امورکا جائزہ لیا گیا

پیر 24 جولائی 2017 17:27

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقدہوا۔ جس میں تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ نے بتایاکہ رواں سال کے دوران اب تک 144ڈینگی مشتبہ کیس اور 3پروبیبل کیس رپورٹ ہوئے ہیں تا ہم ابھی تک ڈینگی کا کوئی بھی کنفرم کیس سامنے نہیں آیا اور جن علاقوں میں ان ڈور یا آئوٹ ڈور ٹیموں نے ایڈیز لاروا کی نشاندہی کی ہے وہاں فوری طور پر محکمہ صحت کی جانب سے سرویلنس سرگرمیاں کی گئی ہیں ۔

اسی طرح پنجاب ہیلتھ لائن پر موصول ہونیوالی 13میں سے 12شکایات کو فوری طور پر حل کیا گیا ہے اور ایک شکایت ڈیٹا نامکمل ہونیکی وجہ سے ٹریس نہ ہو سکی ہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ محکمہ فشریز کی جانب سے اب تک 98جوہڑوں میں 90150مچھلی بچہ اور ری سٹاکنگ میں 25جوہڑوں میں مزید 2500مچھلی بچہ چھوڑا گیا ہے ۔انڈرائیڈ فون سے بھیجی گئی سرگرمیوں کی تعداد بہت کم ہونے پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ مزید انڈرائیڈ فونز خریدے جائیں اور پہلے سے موجود انڈرائیڈ فونز کو مکمل طور پر قابل استعمال بنایا جائے تا کہ زیادہ سے زیادہ ڈینگی سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ ہو سکیں ۔

مختلف میونسپل کمیٹیوں کی جانب سے ڈینگی سرگرمیوں میں عدم دلچسپی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ آئندہ اجلاس میں تمام میونسپل کمیٹیز کا علیحدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے تا کہ عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنیوالے چیف آفیسرز کیخلاف کاروائی کیلئے صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو لکھا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ تمام پرائیویٹ کلینکس اور ہسپتالوں کے انچارج صاحبان کیساتھ میٹنگ کریں اور ان کو ہدایت کیجائے کہ تمام ہسپتال ڈینگی مشتبہ ‘پروبیبل اور کنفرم کیس ڈیش بورڈ پر لازمی رپورٹ کریں ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں