بجلی سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

پیر 7 اگست 2017 11:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2017ء) قصورکے نواح میں دومختلف واقعات میں بجلی سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 60سالہ خاتون جھلس گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جاگو والا چک 40کا رہائشی محمدطاہر ولددین محمدگھرکی چھت پر کام کے دوران 11کے وی کی تار کی ساتھ لگنے سے جھلس گیا اورموقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ سرائے مغل پولیس مصروف کارروائی ہے جبکہ بلوکی ریسٹ ہائوس میں 60سالہ فضل دادنامی خاتون گزر رہی تھی کہ 11کے وی کی ٹوٹی ہوئی تار سے اسکا پائوں لگ گیا جس سے اس کو بجلی کا زوردار جھٹکا لگا جسے ریسکیو1122 نے علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں