موٹروے پولیس دن را ت عوام کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے، شوکت علی چنگیزی

منگل 8 اگست 2017 11:11

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2017ء) نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس بیٹ نمبر 13 جمبر کے ڈی ایس پی شوکت علی چنگیزی نے کہا ہے کہ موٹروے پولیس کو شہریوںکی جان سب سے عزیزہے، موٹروے پولیس دن رات شہریوں کی حفاظت کیلئے کوشاں ہے مگر بعض ناسمجھ والدین اپنے کمسن بچوں کو رکشہ یا موٹرسائیکل ہاتھ میں دے کر روڈ پر بھیج دیتے ہیں جونہ صرف اپنی جان بلکہ وہ دوسرے افرادکی جان کوبھی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار شوکت علی چنگیزی نے پتوکی‘ جمبر اور پھولنگر کے مختلف دیہات میں ٹریفک آگاہی مہم کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹریفک آگاہی مہم ڈی آئی جی موٹروے مرزا فاران بیگ اور ایس ایس پی مسرورعالم کو لالچی کی خصوصی ہدایت پر کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹریفک آگاہی مہم کا مقصد کم عمررکشہ اور موٹر سائیکل ڈرائیوروں کو آگاہی دینا ہے تاکہ مختلف حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں