عظیم صوفی شاعر حضرت بابابلھے شاہؒ کی260ویں سالانہ عرس کی تقریبات اختتام پذیرہوگئیں

اتوار 27 اگست 2017 14:01

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2017ء)پنجابی زبان کے عظیم صوفی شاعر حضرت بابابلھے شاہؒ کا سالانہ260ویں تین روزہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیرہوگئیں۔ عرس کے تیسرے روزمحفل سماع کی نشست ہوئی جس کی صدارت صاحبزادہ پیرسیدعلی حیدرشاہ بخاری سجادہ نشین دربار خواجہ دائم الحضوری قصوری نے کی جبکہ ملک کے معروف قوال مولوی حیدرعلی اخترنے بلھے شاہ کا کلام پڑھا۔

(جاری ہے)

عرس کی تین روزہ تقریبات میں ملک بھراوربیرون ممالک سے آئے ہوئے ہزاروں عقیدت مندوں نے مزارپرحاضری دی اور چادرچڑھائی۔ عرس کے تینوں روز ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت فول پروف انتظامات تھے ‘سیکورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ کیلئے 80کلوزسرکٹ کیمرے نصب کئے گئے ‘ دربار کے احاطہ میں میڈیکل کیمپس‘ ایمبولینس‘ فائربریگیڈایم اے کا عملہ‘واپڈاکا عملہ ہمہ وقت موجود رہا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں