ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس

پولیو مہم 18ستمبر سے شروع ہو گی ‘پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ 10ہزار 245بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائینگے ‘بریفنگ تمام محکمے ملکر پولیو مہم کو کامیاب بنائیں ‘کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ‘ڈپٹی کمشنر عمارہ خان

پیر 28 اگست 2017 15:32

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر قصورعمارہ خان کے زیر صدارت تین روزہ پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید ‘چیئر مین پبلک فسیلیٹیشن کمیٹی برائے ہیلتھ افضال حسین زین ‘پولیو انچارج ڈاکٹر محمد خالد ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد نذیر ‘ڈبلیو ایچ کے نمائندے ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ‘ڈی ڈی ایچ اوز ‘صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور‘مذہبی رہنما ‘پولیس ‘ایجو کیشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے ۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع قصور میں تین روزہ پولیو مہم 18ستمبر سے 20ستمبر 2017ء تک منعقد ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اس مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 6لاکھ10ہزار 245بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے جس کیلئے مجموعی طور پر1358ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان نے تمام محکمہ جات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ ہیلتھ کیساتھ ملکر پولیو مہم کو کامیاب کریں اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کی آگاہی کیلئے اہم شاہراہوں پر فلیکسز اوربینرز زیادہ سے زیادہ آویزاں کئے جائیں اور پولیو مہم شروع ہونے سے قبل ضلع بھر میں اس کی بھرپور تشہیر کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں