ڈپٹی کمشنر عمارہ خان کے زیر صدارت ضلع بھر سے منشیات کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس

پیر 28 اگست 2017 15:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور عمارہ خان کے زیر صدارت ضلع بھر سے منشیات کے خاتمے اور نشہ کے عادی افراد کی بحالی کے سلسلہ میں اجلاس گزشتہ وز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر قصور رانا ارشد علی خان ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد نذیر ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر جاوید اقبال ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عباد علی جتالہ ‘ڈی ایس پی سٹی ‘ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل اور محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

اجلاس میںسابقہ میٹنگ میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور ضلع بھر سے منشیات کے خاتمے اور نشہ کے عادی افراد کی بحالی کیلئے کوششیں تیز کرنے کا عہد کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ ہیلتھ کے افسران کو تمام میڈیکل سٹوروں کی چیکنگ ‘پولیس افسران کو منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی تیز کرنے ‘ جیل میں قید منشیات کے عادی لوگوں کو آگاہی دینے اور لوگوں کو نشہ کی لعنت سے چھٹکارا دلانے کیلئے اپنا اپنا کردارادا کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ قبرستانوں ‘لاری اڈوں اور دیگر مقامات پر منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے اور نشہ کے عادی لوگوں کی بحالی کے حوالے سے اقدامات بروے کار لائے جائیں تا کہ ضلع کو نشہ کی لعنت سے محفوظ کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں