قصور اور نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات ،ایک شخص جاں بحق ،سات زخمی ہو گئے

جمعہ 8 ستمبر 2017 19:49

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2017ء) قصور اور نواح میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،سات زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق بلوکی کا رہائشی محمود احمد بسواری موٹرسائیکل پھولنگر سے بلوکی جا رہا تھا کہ ہیڈ بلوکی روڈ پر مخالف سمت سے آنیوالی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار محمود احمد موقعہ پر ہی جاں بحق جبکہ مخالف سمت سے آنیوالا سرائے مغل کارہائشی عباس شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پھولنگر پولیس مصروف کاروائی ہے جبکہ نیو بس ٹریمینل قصور کے قریب مسافر وین کا ایکسل ٹوٹنے سے وین الٹ گئی جس کے نتیجہ میں عبداللہ،ہارون،زین ،نصرت بی بی اور نسیم بی بی سمیت چھ مسافر زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے ریسکیو1122نے ڈسٹر کٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں