حکومت پہلے دن سے ہی مسائل کے ساتھ جنگ کررہی ہے، رانامحمدحیات خاں

ہفتہ 9 ستمبر 2017 14:10

حکومت پہلے دن سے ہی مسائل کے ساتھ جنگ کررہی ہے، رانامحمدحیات خاں
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء)مسلم لیگ(ن) کی حکومت پہلے دن سے ہی مسائل کے ساتھ جنگ کررہی ہے‘عوام کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کا مشن ہرحال میں پوراکرینگے‘ قائد محمدنوازشریف نے سواچارسال میں وہ کارنامے سرانجام دیئے جنہیں فراموش کرنا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کیبنٹ ڈویژن ورکن قومی اسمبلی رانامحمدحیات خاں نے اپنے ڈیرہ پر پارٹی ورکروں اور میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو مسائل کا انبار سابق حکومتوں سے ورثے میں ملاتھا لیکن محمدنوازشریف اور محمد شہبازشریف کی انتھک محنت ‘کوششوں کی بدولت سواچار سال بعد پاکستان ایک بدلا ہوا ملک بن چکاہے‘ملک میں توانائی کا بحران کم ہوگیاہے اور دہشتگردی میں واضح کمی آئی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ محمد نوازشریف پر تنقید کرنیولے پہلے دن سے ہی ان کی ٹانگیں کھینچنے کی پالیسی پر عمل پیرا تھے تمام ترمشکلات کے باوجود انہوں نے ناممکن کو ممکن کرکے دکھایا اور سواچارسال میں پاکستان کو اپنے قدموں پر کھڑا کیا انشاء اللہ عوام کی دعائوں سے وہ ایک بار پھر منتخب ہوکر ملک کی خدمت کرینگے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں