ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوم کا شیوہ ہے، شوکت چنگیزی

اتوار 10 ستمبر 2017 15:40

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2017ء) قصور کے نواحی گائوں ڈھولن چک 7 کے گورنمنٹ ہائی سکول میں روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس میں اساتذہ کے علاوہ سینکڑوں طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ ڈی ایس پی ہائی وے اینڈموٹروے بیٹ نمبر13جمبرشوکت علی چنگیزی نے اساتذہ اورطلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوم کا شیوہ ہے‘مین روڈپر آنے سے پہلے روڈ کے اصول یاد رکھنا چاہئیے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اگرآپ موٹرسائیکل پر سوارہیں تو سب سے پہلے ہیلمٹ ضرور پہنیں بلکہ پیچھے بیٹھنے والے کو بھی ہیلمٹ پہنائیں اورہیلمٹ کو محض سرپرنہ رکھیں بلکہ اس کا بیلٹ باندھیں اسکے علاوہ موٹرسائیکل کے بیک مررکا بھی استعمال کریں تاکہ پیچھے آنے والی ٹریفک کا آسانی سے پتہ چل سکے اس سے کسی بھی بڑے حادثے سے بچاجاسکتاہے۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے عہدبھی لیا کہ آئندہ خودبھی یا اگرکسی کا باپ‘ بھائی وغیرہ موٹرسائیکل نکالیں تو انہیں ہیلمٹ کی تاکیدضرورکریں گے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں