قصور ، تین مختلف مقامات پر نو عمر لڑکے سمیت تین افراد کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا

جمعہ 15 ستمبر 2017 18:12

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) تین مختلف مقامات پر نو عمر لڑکے سمیت تین افراد کو پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وہیگل چیک پوسٹ کے قریب قصور پولیس کو ایک لڑکے کی نعش ملی ہے جسے گلا دبا کر ہلاک کیا گیا ہے واضح رہے کہ ضلع قصور میں یکے بعد دیگرے ایک درجن سے زائد بچوںکو زیادتی کے بعد گلا دبا کر ہلاک کیا جاچکا ہے اور شہر میں پہلے ہی اس بناء پر زبردست خوف وہراس پایا جاتا ہے پولیس مذکورہ نوجوان کی شناخت کے متعلق کوئی پتہ نہیں چلا سکی تاہم شبہ کیاجارہا ہے کہ اس لڑکے کو بھی پہلے لڑکوںکی طرح مبینہ زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے جبکہ نفیس کالونی قصو رمیں ٹائروںکی ورکشاپ کرنیوالا پنتالیس سالہ شوکت علی پر اسرار طور پر ہلاک ہوگیا جس کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی گئی ہے دریں اثناء پولیس کو الہ آباد کے علاقہ میںبھی ایک شخص کی نعش ملی ہے جسے مخالفین نے ہلاک کرنے کے بعد سڑک کے کنارے پھینکا اور فرار ہوگئے پولیس مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں