محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،ڈی پی اوقصور

ہفتہ 16 ستمبر 2017 14:47

محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے،ڈی پی اوقصور
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک کی زیر صدارت تھانہ کوٹرادھاکشن میں ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں چیئرمین‘ کونسلرز‘ ممبران امن کمیٹی ‘انجمن تاجران کے عہدیداران‘ علماء اکرام‘ صحافیوں اور وکلاء کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

ڈی ایس پی صدر سرکل مرزاعارف رشید بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک نے کہا کہ اسلام محبت ‘رواداری‘ اتفاق‘اتحاداوراخوت یگانگت کا سبق دیتاہے اس لئے تمام مسالک کومحرم الحرام کے دوران مکمل طورپر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہئیے تاکہ ہر قسم کی افراتفری اورباہمی جھگڑوں سے بچاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ قصور پولیس نے اپنے تمام وسائل کو بروے کار لاتے ہوئے محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ اسلام مخالف قوتیں ہمیں کچلنے کیلئے تیاربیٹھی ہیں اور وہ کوئی بھی موقع کھونا نہیں چاہتیں۔محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنا ہماری ذمہ داری ہے جس کو ہم احسن طریقے سے سرانجام دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں