محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام قصور میں پولیوآگاہی واک کا انعقاد

ہفتہ 16 ستمبر 2017 14:47

محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیراہتمام قصور میں پولیوآگاہی واک کا انعقاد
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء)پولیوآگاہی واک محکمہ سوشل ویلفیئر قصورکے زیراہتمام ہوئی جس میں محکمہ صحت‘ این جی اوزقصور‘ بیت المال ‘مارکیٹ کمیٹی‘ محکمہ ایجوکیشن اورشہریوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ واک کی قیادت ناصرمحمودخاں چیئرمین بیت المال ‘عباد علی جتالہ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ سوشل ویلفیئر نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر نذیراحمدڈی ایچ اومحکمہ صحت‘ ڈاکٹرمنصور‘ ڈاکٹرثمرہ خرم‘محمداکبر رضاسوشل ویلفیئر آفیسر ودیگرنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پولیوآگاہی واک کے موقع پر پمفلٹ تقسیم کئے گئے اورشرکاء کو آگاہی دی گئی کہ ضلع قصورمیں پولیوکیس موجودنہیں ہے لیکن پولیو وائرس کسی بھی وقت حملہ آور ہوسکتاہے‘ بچوں میں معذوری اسکے علاوہ بھی فزیکل ہو سکتی ہے اسکی روک تھام کیلئے ہم سب کو آنکھ کھلی رکھنی ہوگی ‘معاشرہ کو صحت مند رکھنے کیلئے ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہونگی‘ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے اپنے علاقوں میں پولیوکیخلاف عوام کو آگاہی دیں‘عوام میں شعور بیدارکریں کہ پولیو بیماری سے کیسے بچناہے اور اسکے لئے بہتر تدابیراختیارکریں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں