ڈینگی سرویلنس کا کام مزید تیز کیا جائے ‘تمام محکمے پوری طرح چوکس ہو کر کام کریں ‘ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر
کھڑے پانی کا فوری نکاس اورعوام کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے ‘ انسداد ڈینگی اقدامات کے حوالے سے احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہ رکھنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے ‘ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کا ڈینگی تدارک اجلاس سے خطاب
ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:40
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈینگی سرویلنس ٹیموں اور انڈرائیڈ فونز سے بھیجی گئی سرگرمیوں کا ڈیٹا دکھایا گیا اور بتایا گیا کہ ہیلتھ انسپکٹرز نے گزشتہ ہفتے 3513نوٹسز اور 34ایف آئی آرز درج کروائی ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر قصور نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ ان ڈور سرویلنس محلہ وائز شروع کر دیا گیا ہے اور تمام آئوٹ ڈور ٹیموں میں میونسپل کمیٹیوں کا عملہ شامل کر دیا گیا ہے اور سرویلنس کا کائونٹر چیکنگ سسٹم بھی بنا دیا گیا ہے ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اگلے ہفتے قبرستانوں کا سرویلنس کیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ میری تحصیل میں دو فوڈ گودام ہیں انکا سرویلنس کر لیا گیا ہے اور ہاٹ اسپاٹس جو رجسٹرڈ ہوئے ہیں انکا حقیقی ہاٹ اسپاٹس سے فرق ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ ہاٹ اسپاٹس کو دوبارہ رجسٹرڈ کروایا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے بتایا کہ کینٹ چونیاں میںگودام اور چھانگامانگا پارک کا پچھلے ہفتہ کے دوران محکمہ ہیلتھ کے عملہ کیساتھ ملکر سرویلنس کر لیا ہے اور تحصیل چونیاں کا مائیکرو پلان تیار کر لیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تحصیل پتوکی میں نرسریز کا بہت بڑا مسئلہ ہے جس پر ڈپٹی کمشنر نے اینٹا مالوجسٹ کو ہدایت کی کہ اگلے ہفتے تحصیل پتوکی میں نرسریز کا سپیشل سرویلنس کریں ۔ اس کے علاوہ چیف آفیسر ز میونسپل کمیٹیز نے بھی اپنی اپنی بریفنگ دی اور ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا ۔ چیف آفیسر ضلع کونسل نے بتایا کہ رورل ایریاز میں سرویلنس جاری ہے اس ہفتہ تقریبا 20ٹائر شاپس چیک کی گئی ہیں ۔ضلع کونسل نے تحصیل لیول پر اسسٹنٹ کمشنرز کی ٹیموں میں اپنا عملہ شامل کر دیا ہے ۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے نے اپنی بریفنگ تصاویری ثبوت کیساتھ پیش کی جس پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اڈہ جات کا سرویلنس کریں اور رپورٹ دیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے بتایا کہ ضلع بھر میں6نرسریز ‘5انڈسٹریز ‘2سکریپ سٹور اور 6ٹائر شاپس کو نوٹسز جاری کئے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تحصیل پتوکی میں سپیشل سروے کریں ۔ڈی او لیبر نے ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے ڈی او لیبر اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ اگلے ہفتہ میں تحصیل کوٹ رادھاکشن میں آگاہی مہم چلائیں اور محکمہ صحت سپیشل سرویلنس اور سوپنگ سرگرمیوں کو مکمل کرے ۔ اے ڈی فشریز نے بتایا کہ تحصیل پتوکی اور تحصیل چونیاں میں گزشتہ ہفتے مچھلی بچہ چھوڑا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف نے بتایا کہ تحصیل چونیاں اور پتوکی میں تمام مزاروں پر سرویلنس کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ڈی ایچ او قصور کو ہدایت کی کہ قبرستان بابا بلھے شاہ ؒ اور مصطفی آباد میں سپرے کی ضرورت ہے دونوں قبرستانوں میں سپرے کروایا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کو کنٹرول کرنے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے اس لئے تمام محکمے عوام الناس میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کریں اور ڈینگی سرویلنس کا کام مزید تیز کریں ۔قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین وزیراعلی مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا سول ڈیفنس آفس اور گورنمنٹ ایم سی پرائمری ..
بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
ضلعی بیت المال کمیٹی قصور کی طرف سے تقریب تقسیم امدادی چیک کا انعقاد
قصور،بدکاری کی نیت سے جواں سالہ لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج
قصور ،ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر شوہر نے بیوی کے ناک اور کان کاٹ کر زخمی کردیا ،مقدمہ درج
ضمنی انتخابات،مختلف شہروں میں پرتشدد واقعات ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
قصور ،نامعلوم ملزمان نے پرانی رنجش پر جوانسالہ لڑکے کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا
قصور ،گردونواح میںٹریفک کے دو مختلف حادثات ،بچے سمیت دو افراد جاں بحق
8 فروری کو قوم نے بتایا 9 مئی ہو، عدت کا الزام ہو، سائفر ہو یہ سب آپ کی غلیظ ذہنیت کا عکاس ہے
قصور میں جلسے کے انعقاد پر شیرافضل مروت سمیت سینکڑوں کارکنان کیخلاف مقدمہ درج
قصور پولیس نے 12 کروڑ 96 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا
ماہ اپریل کے دوران بہاریہ مکئی پر کونپل کی مکھی کا حملہ ہوسکتاہے ،ماہر زراعت
قصور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ