ضلعی حکومت نے محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ‘ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر

ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ‘پولیس ‘محکمہ ہیلتھ ‘سول ڈیفنس ‘ریسکیو 1122سمیت تمام ادارے باہمی کوارڈینیشن سے اپنا کام سرانجام دینگے ‘چوبیس گھنٹے نگرانی کیلئے تحصیل اور ضلع کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں ‘ڈپٹی کمشنر کی صحافیوں کو محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ لله

منگل 19 ستمبر 2017 21:32

ضلعی حکومت نے محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ‘ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے کہا ہے کہ ضلعی حکومت نے محرم الحرام کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ‘ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ‘اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مشاورت سے تحصیل کی سطح پر کوارڈی نیشن کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں جنہوں نے منتظمین مجالس و جلوس کیساتھ ملکر محرم الحرام کے انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ‘پولیس ‘محکمہ ہیلتھ ‘سول ڈیفنس ‘ریسکیو 1122سمیت تمام ادارے باہمی کوارڈینیشن سے اپنا کام سرانجام دینگے ‘تحصیل اور ضلع کی سطح پر کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں 24گھنٹے مجالس و جلوسوں کی جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں صحافیوں کو محرم الحرام کے حوالے سے کئے گئے انتظامات بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کا مہینہ ہم سب کیلئے قابل احترام ہے ۔ حضرت امام حسین ؓکی تعلیمات اور قربانی نسل انسانی کیلئے مشعل راہ ہے یہی وجہ ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر تمام مکتب فکر کی جانب سے مثالی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا ء کو فروغ ملتا ہے ۔

قصور ایک پر امن ضلع ہے اور گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کی مناسبت سے بہترین انتظامات کئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع قصور میں مجموعی طور پر اے کیٹگری کی 32مجالس اور 8ماتحمی جلوس منعقد کئے جائینگے جنہیں فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائیگی ۔ نیز محرم الحرام کے موقع پر منعقد ہونیوالی تمام سرگرمیوں کی نگرانی و حفاظت کیلئے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اس مقصد کیلئے مختلف مجالس اور جلوس کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔

اس موقع پر پولیس کے 2377افسران و اہلکاران کے ساتھ ساتھ 604رضا کار بھی خدمات سرانجام دینگے اسی طرح محکمہ صحت کی جانب سے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور ہیلتھ کے تمام مراکز اس موقع پر کھلے رہیں گے اور ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اپنی حاضری کو یقینی بنائے گا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں