ریسکیو1122قصور عاشورہ کے دوران ہائی الرٹ رہے گی ، ڈاکٹر فرزندعلی

بدھ 20 ستمبر 2017 11:00

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2017ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزندعلی نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122قصور عاشورہ کے دوران ہائی الرٹ رہے گی اور اس دوران کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ہنگامی پلان ترتیب دیدیا گیاہے۔

(جاری ہے)

پلان کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر ریسکیو عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں‘مجالس اور جلوس میں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قصورکے حساس مقامات پر ایمرجنسی ریسکیوپوسٹیں قائم کی جائیں گی ان مقامات میں سادات منزل‘بلدیہ چوک ‘نور مسجد‘ للیانی اڈہ‘کوٹ رکن دین‘کوٹ بدردین اور مان گائوں شامل ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات کی نگرانی میں خود کروں گا جبکہ آپریشن انچارج سٹیشن کوآرڈینیٹر شبیر احمد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں