قصور، پولیس کا محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،22 گرفتار

بدھ 20 ستمبر 2017 19:33

قصور، پولیس کا محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،22 گرفتار
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2017ء) پولیس کا محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن،22مجرمان اشتہاریوں سمیت 32ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ،ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک کی خصوصی ہدایات پرپولیس نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے اور امن وامان کے قیام کے سلسلہ میں کریمنل کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا ، آپریشن کے دوران پولیس نے قتل،ڈکیتی،رابری ،چوری اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث 22مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کو گرفتار کیا ،گرفتا راشتہاریوں میں کیٹگری اے کے مجرمان بھی شامل ہیں اسی طرح جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں