قصور، محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری رہیںگے،ڈی پی اوقصوراسماعیل کھاڑک

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:23

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2017ء) ڈی پی اوقصوراسماعیل کھاڑک نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں حساس مقامات پر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے سلسلہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری رہیںگے اور پولیس کے چاک و چوبند دستے فلیگ مارچ بھی کریں گے۔ گزشتہ شب پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 14 افراد کو حراست میں لیا ،قانون شکن اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا وہ گزشتہ روز اپنے آفس میں صحافیوں کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے کہا ضلع بھر میں جاری سرچ آپریشن سے خاطر خواہ نتائج نکل رہے ہیں ۔

سینکڑوں اشتہاری، جرائم پیشہ افراد اور مشکوک افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے جن کے قبضہ سے بھاری تعداد میں ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کی جا چکی ہے انہوں نے کہا محرم الحرام کے دوران ضلعی پولیس کا ہرایک جوان الرٹ ہے کیونکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت قصور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح پولیس نے محرم الحرام کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن کیے سرچ آپریشن کے دوران 14 افراد کو حراست میں لیا جن سے انٹیروگیشن جاری ہے ۔

دریں اثناء ڈی پی اوقصور اسماعیل کھاڑک نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں گزشتہ شب الہٰ آباد،چونیاں ،چھانگا مانگا اور پتوکی کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں