معاشرے کے تعاون سے بیماریوں پرقابوپایاجاسکتاہے،انعم زید

ہفتہ 23 ستمبر 2017 13:04

معاشرے کے تعاون سے بیماریوں پرقابوپایاجاسکتاہے،انعم زید
قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2017ء)اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انعم زیدنے کہاہے کہ پولیو کا مرض ہمیشہ غفلت اورلاپرواہی سے پروان چڑھتاہے اور بچے کو ساری عمر کیلئے اپاہج کرکے دوسروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاجاتاہے ‘والدین کو چاہیے کہ پولیومہم کے دوران ٹیم سے بھرپورتعاون کرکے اپنا فریضہ اداکرتے ہوئے بچے کو محفوظ بنائیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ اے سی انور رضا‘سیاسی‘سماجی‘مذہبی شخصیات بھی موجودتھیں۔

(جاری ہے)

انعم زیدنے کہا کہ والدین کو چاہئیے کہ وہ بچے کی بہتر نگہداشت کیلئے محکمہ ہیلتھ کی ٹیموں کیساتھ مکمل تعاون کریں کیونکہ ان کے تعاون سے ہی معاشرے میں بیماریوں پرقابوپایاجاسکتاہے مگر کم تعلیم یافتہ مائیں غفلت کا مظاہرہ کرتی ہیں اور دیسی ادویات‘دم اورفضول ٹوٹکوں کو اپناتے ہوئے بچے پر تجربات کرتی ہیں جس وجہ سے مرض کنٹرول ہونے کی بجائے مزیدخراب ہوجاتاہے اوربچہ موت کے منہ میں چلاجاتاہے اس لئے ضروری ہے کہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے بچے کو بروقت پولیو قطرے اور حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ اس ملک کے مستقبل کو روشن کیاجاسکے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں