قصور، شوہرکے تشدد سے تنگ خاتون سراپا احتجاج بن گئی،مین روڈپر ٹائرجلاکر سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی

پولیس اور شہریوں کی شوہر کیخلاف کارروائی کی یقین دھانی پر خاتون نے احتجاج ختم کردیا

ہفتہ 23 ستمبر 2017 19:00

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2017ء) شوہر کے تشدد سے تنگ خاتون سراپاء احتجاج بن گئی،خاتون نے سٹیل باغ چوک کے قریب مین فیرو ز پور روڈپر ٹائرجلاکر سڑک ٹریفک کے لئے بند کردی،پولیس اور شہریوں کی جانب سے شوہر کیخلاف کارروائی کی یقین دھانی پر خاتون نے احتجاج ختم کردیا،تفصیلات کے مطابق پتوکی کے رہائشی حبیب احمد کی اہلیہ نسیم بی بی نے بتایا کہ اس کا شوہر اس پر جانوروں کی طرح تشدد کرتا ہے ،پولیس کے پاس گئی تو پولیس نے کاررروائی سے انکارکردیا،جس پر تنگ آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئی،نسیم بی بی نے اپنے شوہر کے خلاف کارروائی کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں