ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 30 ستمبر 2017 16:01

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمرکے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا جس میںڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کی نئی سکیموں کی منظوری دی اور زیر تعمیرسکیموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔

ضلع میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹرنگ کی جائیگی تا کہ لوگوں کو بنیادی سہولیات باہم پہنچانے میں تاخیر نہ ہو۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ زیر تعمیر ترقیاتی سکیموں میں اعلیٰ کوالٹی کے میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں اور تما م سکیموںکی خود نگرانی کریں اور اپنی محکمانہ ذمہ داری کو کما حقہ پورا کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی کاموں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اجلاس میںمیں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و سیکرٹری ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی سید نوید اقبال ‘ایکسئین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن قصور چوہدری ناصر اقبال ‘ایکسئین بلڈنگ محمد ارشد ‘ایس ڈی او بلڈنگ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں