ڈی پی او کامحر م الحرام کے موقع پرضلع بھر میں منعقد ہونے والی مجالس کا دورہ

ہفتہ 30 ستمبر 2017 16:01

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2017ء)ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے محر م الحرام کے موقع پرضلع بھر میں منعقد ہونے والی مجالس کا دورہ کیا اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیاتفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے سادات منزل قصور، گھنئی کے کوٹ رادھاکشن، چونیاں اور پتوکی میں ہونے والی مجالس کا دورہ کرتے ہوئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا اور منتظمین مجالس کیساتھ ملکر سکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا اس مو قع پر متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ڈی پی اوقصور نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات کے باعث تمام پروگرام کامیابی سے جاری ہیںڈیوٹی چیکنگ کیلئے ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر سکیورٹی کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرتی ہیںانہوں نے کہاضلع بھر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی انتہائی الرٹ ہے ہر مجلس اور جلوس میں آنے والے افراد کو چار سے سات سطحی چیکنگ اور بائیو میٹرک ویری فیکشن کے بعد داخلے کی اجازت دی جاتی ہے حساس مجالس اور جلوسوں کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹر کیا جارہا ہے مجالس اور جلوسوں پر مامور اہلکاروں کو سختی سے ہدایات کی گئی ہیں کہ ہر آنے والے شخص کو مکمل جسمانی چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا ہر مجلس اور جلوس کے اردگرد پولیس کے جوان تعینات کیے گئے ہیںپولیس اہلکار مجلس اور جلوس کے آغاز سے پہلے اپنی ڈیوٹی سنبھالتے ہیں اور اختتام پر آخری شخص کے منتشر ہونے تک فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں