پولیس نے یوم عاشورہ کے سلسلہ میں ٹریفک پلان ترتیب دے دیا

ہفتہ 30 ستمبر 2017 16:01

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2017ء) قصور میں پولیس نے یوم عاشورہ کے مرکزی جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک کے بہائو کو برقرا ر رکھنے کے لئے ڈرائیورشن پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے مطابق کشمیر چوک سے جانب مسجد نور، شہباز خاں روڈ راستہ مکمل بند ہوگا، میلاد گیٹ سے دائیں بائیں ٹریفک جا سکتی ہے۔ قبرستان کوٹ غلام محمد براستہ گونمنٹ گرلز ڈگری کالج کی طرف سے ٹریفک بلدیہ چوک کی طرف بند ہوگی، قبرستان سے علی احمد شاہ کالونی کی طرف ٹریفک جاسکتی ہے۔

کوٹ غلام محمد کی جانب سے بلدیہ چوک ٹریفک بند ہوگی۔ یہ سٹرک صرف انتظامیہ کی آمدورفت کے لئے وقتی طور پر کھولی جائے گی ۔ چوک کوٹ پیراں سے جانب بلدیہ چوک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا لیکن دائیں بائیں جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

مچھلی منڈی چوک نزد گیٹ پتواں والا سے جانب بلدیہ چوک ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت بند ہوگی چاندنی چوک کی طرف سے جانب اڈا للیانی ہر طرح کی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا دائیں بائیں ٹریفک جاسکتی ہے ۔

لاہوری گیٹ سے جانب چوک ماہتمانوالا ہر قسم کی ٹریفک بند ہوگی۔ تحصیل روڈ سے جانب چوک ماہتمانوالا کوٹ رکندین ہر قسم کی ٹریفک کی آمد ورفت بند ہوگی جانب سیٹھ عابد ہسپتال جا سکتی ہے ۔کھارا چونگی، کھارا روڈ کی طرف سے آنیوالی ٹریفک جانب سیٹھ عابد ہسپتال جا سکتی ہے جانب کوٹ رکندین بند رہے گی۔ چوک چوکی پرانا لاری اڈا سے جانب للیانی اڈا اور کوٹ رکندین ہر قسم کی ٹریفک کی آمد ورفت بند ہوگی ۔گھاس منڈی سے جانب للیانی اڈا ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت پر پابندی ہوگی ۔ اڈا افغان گڈز کی جانب سے للیانی اڈا ہر قسم کی ٹریفک کی آمدورفت بندہوگی ۔پروسیشن روٹ کی طرف آنے والی تمام سڑکیں اور گلیاں بذریعہ قنات ، خاردار تاریں اور ٹرک بند ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں