یوم عاشورہ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا،ذوالفقاراحمد

ڈیوٹی میں معمولی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی، مجالس و جلوس کے منتظمین جاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ،مقررہ روٹس اور وقت کی پابندی کی جائیگی،ڈی پی اوقصور

ہفتہ 30 ستمبر 2017 18:37

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2017ء) ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد نے کہا کہ یوم عاشورہ پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈیوٹی میں معمولی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی، مجالس و جلوس کے منتظمین جاری کردہ ایس او پی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے مقررہ روٹس اور وقت کی پابندی کی جائیگی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مجالس و جلوس کے وزٹ کے موقع پر پولیس افسران و منتظمین مجالس و جلوس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے اپنے وزٹ کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ڈیوٹی کو چیک کیا ،ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران کوڈیوٹی کے متعلق بریف کیا اور الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کوئی شخص فزیکل باڈی سرچ کے بغیر جلوس یا مجالس میں داخل نہیں ہوگا انہوں نے میڈیا کے نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے باعث محرم الحرام کے تمام پروگرام کامیابی سے جاری ہیں9محرم الحرام کو ضلع بھر میں کل 84پروگرام منعقد ہوئے جن میں 61مجالس اور23جلوس شامل ہیں جہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے مجالس و جلو س میں داخلہ کیلئے چار لیئر ڈیوٹی لگائی گئی،انہوں نے کہا کہ روٹس کے راستہ میں دکانیں بند ہوں گی،چھتوں پر سنائپر تعینات ہوں گے ،روٹس کی چیکنگ بذریعہ سنیفر ڈاگ کی جائیگی،260کلوز سرکٹ کیمروں کو نصب کردیا گیا ہے اور اسکے علاوہ جلوس کے دوران موجودگاڑیوں پر بھی کیمروں کو نصب کردیا گیا ہے جس کو ڈی پی او آفس میں قائم کنٹرول روم سے مانیٹر کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

روٹس سے ملحقہ علاقوں میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کے سلسلہ میں سرچ آپریشن کیے جارہے ہیںجبکہ ضلع بھر میں6حساس مقامات پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں