قصور:دریا سے نامعلوم خاتون کی نعش برآمد

اتوار 1 اکتوبر 2017 19:20

قصور۔یکم اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2017ء)گنڈا سنگھ والا کے علاقہ اولاء کے قریب دریائے ستلج میں ایک نامعلوم خاتون کی تیرتی ہوئی نعش ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال قصورپہنچا دیا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں