واقعہ کربلا ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، وسیم اختر شیخ

پیر 2 اکتوبر 2017 12:33

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اکتوبر2017ء) رکن قومی اسمبلی وسیم اخترشیخ نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتاہے‘ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین اسلام کی بقاء و سربلندی کیلئے جو عظیم قربانی پیش کی ہے اس کی پوری دنیا میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہاررکن قومی اسمبلی نے یوم عاشورہ کے موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا اسلام دشمن قوتوں کیخلاف سینہ سپرہونے کا درس دیتاہے ‘حضرت امام عالی مقام کی قربانی کسی اقتدارکیلئے نہیں بلکہ اسلام کی بقاء کیلئے تھی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ واقعہ کربلا کی قربانی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے ،ایسی قربانی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے اس موقع پر انتظامیہ کی طرف سے یوم عاشور پر فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کرنے پر ڈی پی اوقصور ذوالفقار احمد اوران کی ٹیم کو مبارکبادپیش کی۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں