قصور، گردونواح میں دو مختلف واقعات میں دو افرا کو قتل کر دیا گیا

پیر 2 اکتوبر 2017 18:49

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2017ء) گردونواح میں دو مختلف واقعات میں دو افرا کو قتل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مچھر کالونی چھانگا مانگا میں ملزم ندیم کا اپنے بڑے بھائی جاوید کی بیوی کے ساتھ نا جائز تعلقات تھے کہ گزشتہ رات جاوید گھر میںسویا ہوا تھا کہ ندیم نے اپنی بھابی کے ساتھ ملکر اپنے سوتے ہوئے بھائی جاوید کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا ، پولیس نے مقتول کی نعش کو قبضہ میں لیکر مقتول کے چھوٹے بھائی محمدمنیر کی مدعیت میں ندیم اور مقتول کی بیوی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ کینڈا کالونی چونیاں میںمقتول محمد حنیف کی بیٹی حنیفاں بازار میں سودا سلف لینے گئی تو ملزمان خرم اور حاجی شوکت وغیرہ نے اسے چھڑا تومحمد حنیف نے انہیں منع کیا تو ملزمان نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جسے ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر ہوسکا اور دم توڑ گیا ، پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے حنیفاں بی بی کی مدعیت میںملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں