حبیب آبادمیں 60کروڑ روپے کی لاگت سی26کلومیٹرنہرکی تعمیرکا کام شروع ہوگیا، رانامحمداسحاق

منگل 3 اکتوبر 2017 11:29

قصور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء)حبیب آبادمیں 60کروڑ روپے کی لاگت سی26کلومیٹرنہرکی تعمیرکا کام شروع ہوگیا‘15دیہات میں نہرکاپانی کسانوں کے لئے خوشحالی لیکر آئے گا ،ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانامحمداسحاق خاں نے حبیب آبادمیں نہر کے افتتاح کے موقع پرکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 15پسماندہ گائوں سدہا، علی پور،کرانی والا، شمس آباد، کاندو رنگڑ، چک نمبر8 حسین خان والا، نانووالا‘کوٹ چوہدریاں، کوٹ بگاسنگھ، دیوسیال، ہرے والا، روڑی، ڈہانہ، بولہ گڑھی،کھریپڑ، جودھ سنگھ میں نہری پانی کی فراہمی میری زندگی کا خواب تھا، 2013ء کے انتخابات میں حلقہ کے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کررہاہوں‘عوام کیلئے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں