ڈپٹی کمشنر کا مختلف سرکاری سکولوں ،رورل ہیلتھ سینٹر مصطفی آباد کا اچانک دورہ ،صفائی ستھرائی ،ناقص سیکورٹی انتظامات پر اظہار برہمی

اساتذہ کی حاضری اور بچوں کو دی جانیوالی تعلیم کے معیار کا جائزہ لیا ‘اساتذہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ‘سائرہ عمر

منگل 3 اکتوبر 2017 16:31

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر کا مختلف سرکاری سکولوں اور رورل ہیلتھ سینٹر مصطفی آباد کا اچانک دورہ ‘صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار ‘اساتذہ کی حاضری اور بچوں کو دی جانیوالی تعلیم کے معیار کا جائزہ لیا ۔تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور سائرہ عمر نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سمیرا عنبرین کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بیدیاں ‘گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بیدیاں ‘گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول رائے کلاں ‘گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول رائے کلاں اور گورنمنٹ پرائمری سکول کلیاں مصطفی آباد کا اچانک دورہ کیا ۔

اپنے دورہ کے دوران ڈپٹی کمشنرقصور سائرہ عمر نے تمام سکولوں میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

متعدد سکولوں میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ فوری طور پر سکولوں میں پینے کیلئے صاف پانی ‘صفائی ستھرائی اورسیکورٹی کے بہترین انتظامات کئے جائیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا ۔

ڈپٹی کمشنر نے سکولوں کے نان سیلری بجٹ اور فروغ تعلیم فنڈ کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا ۔انہوں نے سرکاری سکولوں میں بچوں کو دی جانیوالی تعلیم کے معیار کا بھی جائزہ لیا اور اساتذہ کو ہدایت کی کہ بچے ہماری خصوصی شفقت اور ہمدردی کے طلبگار ہوتے ہیں اور آپ کا یہ فرض بنتا ہے کہ آپ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تعلیمی شعبے کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر سائرہ عمر نے رورل ہیلتھ سنٹر مصطفی آباد کا بھی دورہ کیا ۔ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ‘صفائی ستھرائی اور عوام الناس کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا تفصیلا ًجائزہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں