کرائم کے روک تھام کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے ،ذوالفقاراحمد

جرم اور مجرم کی حوصلہ شکنی کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی پی او قصور

جمعرات 5 اکتوبر 2017 21:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصورذوالفقاراحمد نے کہا کہ کرائم کے روک تھام کیلئے عوامی تعاون ناگزیر ہے جرم اور مجرم کی حوصلہ شکنی کیلئے معاشرہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔مظلوموں کو تھانوں میں تحفظ دینا اور ملزمان کیلئے تھانوں کو خوف کی علامت بنانا میرا مشن ہے جس کیلئے کمیونٹی پو لیسنگ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نمائندہ نوائے وقت ،وقت نیوز حاجی محمد شریف مہر صدر پر یس کلب قصور سے خصوصی گفتگو کرتے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر شخص کو چاہیے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں کیونکہ جرائم اور کریمنل کے خلاف جاری مہم کو عوامی تعاون کے بغیر نہیں جیتا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قصور پولیس نے ضلع بھر کو ڈاکوئوں ،کریمنلز اور جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے کیلئے دن رات ایک رکھا ہے اور ان کو پناہ گاہوں سے نکال کر ایک ایک جرم کا حساب لیاجائے گا انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایا ت جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ مجرمان اشتہاریوں اور جرائم پیشہ افراد کی جلد از جلد گرفتاریوں کو یقینی بنائیں۔

دریں اثناء ڈی پی اوقصور نے اپنے آفس میں 33سائلین کی شکایات کو سنتے ہوئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں