اشتہاریوں مجرمان کو پنا ہ گاہوں سے نکال کرقانون کی زنجیروں میں جکڑا جا ئے، ایک ایک جرم کا حساب لیا جائے ، ڈی پی او قصور

جمعہ 6 اکتوبر 2017 18:58

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2017ء)ڈی پی او قصور ذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ ضلع قصورمیں مجرمان اشتہاریوں کو ان کی پنا ہ گاہوں سے نکال کرقانون کی زنجیروں میں جکڑا جائے اور سے ایک ایک جرم کا حساب لیا جائے ۔

(جاری ہے)

ضلع قصور میں مجرما ن اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں سپیشل مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جو اس سلسلہ میںقتل ،رابری/ ڈکیتی معہ قتل،ڈکیتی ،رابری ،وہیکل چھیننا اور وہیکل چوری کے سنگین مقدمات میں ملوث اے کیٹیگری کی5مجرمان اشتہاریوں سمیت 19کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں کہ عوام کی جان ومال اور عزت کے دشمن ان شتہاریوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کریں اور ان کے سپوٹروں کے خلاف بھی سخت ترین کارروائی کی جائے اور روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ بھجوائیں۔انہوں نے مزید تمام پولیس افسران کو وارننگ دی کہ آئندہ چند دنوں میں جس پولیس افسر کی کارکردگی میںنمایاں بہتری نہ آئی تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں