اشتہاریوں کو ان کی پنا ہ گاہوں سے نکال کرقانون کی زنجیروں میں جکڑا جا ئے ،ڈی پی او قصور

ہفتہ 7 اکتوبر 2017 13:46

قصور۔7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2017ء)ڈی پی او قصور ذوالفقاراحمد نے کہا ہے کہ ضلع قصورمیں مجرمان اشتہاریوں کو ان کی پنا ہ گاہوں سے نکال کرقانون کی زنجیروں میں جکڑا جا ئے اور ان سے ایک ایک جرم کا حساب لیا جا ئیگا ضلع قصور میں مجرما ن اشتہاریوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں سپیشل مہم کا آغاز کیا گیا ہے اور تمام ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جو اس سلسلہ میںقتل ،رابری/ ڈکیتی معہ قتل،ڈکیتی ،رابری ،وہیکل چھیننا اور وہیکل چوری کے سنگین مقدمات میں ملوث اے کیٹگری کی5مجرمان اشتہاریوں سمیت 19کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے ہدایات بھی جاری کردی گئیں ہیں کہ عوام کی جان ومال اور عزت کے دشمن ان شتہاریوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون کریں اور انکے سپوٹروں کے خلاف بھی سخت ترین کاروائی کی جائے اور روزانہ کی بنیا د پر رپورٹ بھجوائیں۔انہوں نے مزید تمام پولیس افسران کو وارننگ دی کہ آئندہ چند دنوں میں جس پولیس افسر کی کارکردگی میںنمایاں بہتری نہ آئی تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں