عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، محمد انیس قریشی

پیر 9 اکتوبر 2017 11:32

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء) (ن) لیگ اور جمہوریت لازم و ملزوم ہیں ،کوٹرادھاکشن میں کروڑوں روپے کے بے شمار ترقیاتی کام مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں‘مسلم لیگ (ن) جب بھی برسراقتدار آئی اُس نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی محمدانیس قریشی نے چیئرمین‘ وائس چیئرمین‘ کونسلرز‘پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور اسی پر عمل پیراہیں ‘ملک میں بجلی کے بحران کو حل کرنے کیلئے بے شمار پراجیکٹ جاری ہیں ،جلدہی پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر ہوگا‘ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے پاکستان کی معیشت کو مضبوط کیاہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں