ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن کا ضلع قصور کا دورہ، کھلی کچہری کا انعقاد کیا

پیر 9 اکتوبر 2017 20:57

قصور۔9 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2017ء)ڈی آئی جی شیخوپورہ ریجن ذوالفقار حمید نے کل ضلع قصور کا دورہ کیا، بعد ازاں ضلع کونسل ہال قصور میں کھلی کچہری بھی لگائی جس میں پولیس کے متعلقہ شکا یا ت پر مو قع پر ہی احکا ما ت جا ری کئے ۔اس مو قع پر شہر قصور کے مکینو ں سے پولیس کی کا رکردگی کے متعلق دریا فت کیا اور پولیس کی کا رکردگی کو بہتر بنا نے کے لیے ان سے مفید مشورہ جا ت بھی حا صل کئے،اس موقع پر ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد،ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی ،ڈی ایس پی سٹی لعل محمد کھوکھرودیگر پولیس افسران کیساتھ ساتھ صحافیوں ،وکلاء،تاجروں اور شہریوں کی کثیر تعدادموجودتھی ۔

کھلی کچہری کے دوران ذوالفقارحمید آر پی او شیخو پورہ نے کہاکہ انصاف ہر شہری کا حق ہے جو اس کو ہر صورت میںدلایا جا ئے گا،انصاف کے راستہ میں آنیوالی ہررکا وٹ کو ہٹا دیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر واردات پر بلا تا خیر پرچہ ہو گا ۔پیشہ ور ٹائوٹوں کی تھا نو ںمیںداخلے کی سختی سے پا بندی ہو گی، قبل ازیں ڈی آئی جی ذوالفقارحمیدنے ضلع قصور کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز کے ساتھ کرائم میٹنگ کی ۔

جرائم اور امن وامان کے حوالہ سے کوششوں کا جا ئزہ لیا گیا اور کئی ایک انفرادی مقدما ت ڈسکس کئے گئے اور متعلقہ پولیس افسران سے ان کی پراگرس کے با رے میں پو چھا گیا ۔انہوں نے میٹنگ کے دوران کہا کہ اشتہاریوں ، ڈاکوئوں،منشیات فروشوں ،جووئے کے اڈوں ،قحبہ خانوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈائون ہوگااور اسکے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی تسلسل سے جاری رہے گا ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں