قصور، مویشیوں کیلئے ناقص چارہ تیار کرنے پر فیکٹری سیل

منگل 10 اکتوبر 2017 10:40

قصور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2017ء)مویشیوںکیلئے ناقص چارہ تیار کرنے پر فیکٹری سیل کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی اڈہ دیناناتھ کے قریب واقع فیکٹری ابراہیم کیٹل آئل مل کا اے سی پتوکی انعم زید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دورہ کیا۔

(جاری ہے)

جانوروں کیلئے بنائی جانیوالی خوراک کا ناقص معیار دیکھتے ہوئے انہوں نے فیکٹری کو سیل کردیا۔ سرکاری ٹیم نے جب چھاپہ ماراتو اس وقت بھی فیکٹری میں جانوروں کے لئے ناقص اور مضرصحت خوراک تیار کی جارہی تھی۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں