قصور، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج قتل کر نے کے مقدمہ میں ملزم محمد رمضان کو

عمر قید اور ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی

منگل 10 اکتوبر 2017 21:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج قصورچوہدری محمد ظفر اقبال نے تھانہ بی ڈویثرن کے علاقہ چکی پیارے لال میں لین دین کے تنازعہ پر عبد العزیز کو قتل کر نے کے مقدمہ میں ایک ملزم محمد رمضان کو سزائے عمر قید اور مبلغ ایک لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی جبکہ کہ مقدمہ کے دیگر شریک جرم ملزمان امانت ،شمیم بی بی ،نسیم بی بی زوجہ امانت کو استغاثہ کی طرف سے واضع طور پر جرم ثابت نہ ہونے اور تضاد بیانی پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق مقتول کے بیٹے اعجاز احمد جو کہ ریلوے روڈ قصور پر موبائل فونز کی دوکان کرتا ہے نے پولیس تھانہ بی ڈویثرن میں مقدمہ درج کر وایا کہ اسکے والد عبد العزیز نے ملزم محمد رمضان وغیرہ سے ادھار دی ہوئی رقم لینی تھی وقوعہ کے روز وہ دی گئی رقم لینے گیا تو ملزمان نے ایک منصوبہ کے تحت قتل کر دیا مقتول کے سرو جسم کے دیگر حصوں پر ضربات لگائی گئیں اور اسے ایک بوری میں بند کر کے چکی پیارے لال کے قریب بیکری کیساتھ خالی جگہ پر پھینک دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں