قصور، نامعلوم موٹرسائیکل سوار ایک خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا

منگل 10 اکتوبر 2017 21:51

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2017ء)مختلف واقعات کے دوران ایک خاتون سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقہ ظہیر آباد کالونی میں محمد سعید کی 30سالہ بیوی رضیہ بی بی نے گھر میں میٹرنٹی ہوم بنا رکھا تھا گزشتہ روز شام کے وقت وہ اپنے میٹرنٹی ہوم پر موجود تھی کہ دو کس نامعلوم ملزمان بسواری موٹرسائیکل آئے اور فائرنگ کر کے رضیہ بی بی کو ہلاک کرکے فرار ہوگئے، اسی طرح چھانگا مانگا کے علاقہ پھلیانی کے رہائشی نمبردار محمد اسلم نے تھانہ چھانگا مانگا پولیس کو بتایا کہ میرا 22سالہ بیٹا حافظ محمد اویس دھوپ سڑی قبرستان میں میرے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے بسواری موٹرسائیکل گیا کہ قبرستان دھوپ سڑی کے قریب تین کس نامعلوم ملزمان میرے بیٹے کو فصل بانس میں لے گئے اور میرے بیٹے حافظ محمد اویس کا گلادبا کر اور تشدد کر کے قتل کر کے فرار ہوگئے ہیں ،پولیس نے دونوں واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں