قصور، بجلی چوروں کیخلاف کارروائی، 40 سے زائد بجلی چوروں کو پکڑ لیاگیا

جمعہ 13 اکتوبر 2017 12:35

قصور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2017ء) ایس ڈی او کھڈیاں ویسٹ انجینئر محمداعظم نے کارروائی کرتے ہوئے 40 سے زائد بجلی چوروں کو پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق ایس ڈی او کھڈیاں ویسٹ انجینئرمحمداعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تلونڈی‘ برج سنگھ‘ مالی پورہ سمیت دیگر علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے چالیس سے زائد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا اور چار سو میٹر کیبل قبضے میں لے لی‘ بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کروادیئے گئے۔

اس موقع پر ایس ڈی او کھڈیاں محمداعظم نے میڈیاکو بتایا کہ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں اور اس سلسلہ میں کوئی دبائو قبول نہیں کیاجائیگا‘اس آپریشن کو بلاتفریق جاری رکھاجائیگا تاکہ غریب لوگوں کو ناجائز بلوں اور اوورلوڈنگ سے نجات مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں