ضلع قصور کے پسماندہ علاقوں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کیمپس کا سلسلہ آئندہ ہفتے شروع کیا جائے گا،ڈاکٹر مختار احمد بھرتھہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 12:58

ضلع قصور کے پسماندہ علاقوں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کیمپس کا سلسلہ آئندہ ہفتے شروع کیا جائے گا،ڈاکٹر مختار احمد بھرتھہ
قصور۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر برائے محکمہ بہبود آباد ی حکومت پنجاب ڈاکٹر مختار احمد بھرتھہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع قصور کے پسماندہ علاقوں میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ کیمپس کا سلسلہ آئندہ ہفتے شروع کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے تحصیل قصور میں شمس پورہ ‘فضل خاں کالونی ‘گگڑ ‘قطبہ ‘تحصیل پتوکی میں پٹھان بستی ‘ناروکی ماجھا ‘چک نمبر 40‘الحیات سٹیڈیم اور تحصیل چونیاں میں پکھوکی ‘اٹارے میں فیملی ہیلتھ موبائل یونٹ اپنے کیمپس لگا کر خواتین کو فیملی پلاننگ کی سہولیات فراہم کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں