ڈکیتی کی وارداتوں میں ڈاکولاکھوں روپے کا سامان لوٹ کرفرار

منگل 24 اکتوبر 2017 10:30

قصور۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2017ء) قصوراوراس کے نواح میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکولاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقدی، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور گھرکا قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

سرائے مغل کے نواح تھریسرچک21 میں محمدافضل جٹ کے گھرداخل ہونے والے 9 مسلح ڈاکوئوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر 15تولے طلائی زیورات‘9لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا اورچلتے بنے، اسی طرح ہر چوکی بائی پاس چونیاں روڈ پر محمدعارف ویگن میں سواریاں لیکر جارہاتھا کہ ہرچوکی بائی پاس کے قریب پہنچا تو ڈاکوئوں نے اسے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور ویگن میں سوار مسافروں سے 6 موبائل فون‘ نقدی چھین لی جبکہ کوٹ عمروٹو چونیاں روڈ پراسٹیٹ لائف کے آفیسر طیب شاہین کے گھرسی12مسلح ڈاکو 2موٹر سائیکلیں 1لاکھ 30 ہزارروپے کا شادی کا سامان جہیز ‘ قیمتی کپڑے اور 12 تولے طلائی زیورات لیکر فرار ہوگئے‘ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں