قصور، موٹرسائیکل سے گر کر شہری جاںبحق

بدھ 25 اکتوبر 2017 10:50

قصور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) قصور میں موٹرسائیکل سے گر کر شہری جاںبحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق ارزانی پور کا رہائشی حاجی محمدیونس تلونڈی میں کھاد فروخت کرنے کاکاروبار کرتاتھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنی موٹرسائیکل پر دودھ والا برتن باندھے جارہاتھا کہ راستہ میں برتن کیوجہ سے موٹرسائیکل بے قابوہوگئی اور وہ موٹرسائیکل سے گرکرشدیدزخمی ہوگیا۔ علاقہ کے لوگوں کی جانب سے زخمی شخص کو لاہور جنرل ہسپتال منتقلکیاگیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں