قصور، پٹرولنگ پولیس کی کارروائی، شراب، چرس اور پستول برآمد

بدھ 25 اکتوبر 2017 10:50

قصور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) قصور میں پٹرولنگ پولیس نے کارروائی کے دوران شراب، چرس اور پستول برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کی مطابق ڈی ایس پی پٹرولنگ نویدہ حمید کی ہدایت پر انچارج پٹرولنگ پولیس بھیم کے ملک ندیم انور و دیگر عملے نے دوران گشت کھائی روڈ سے سخی عرف بودی سے 20لیٹرشراب ‘ساجد سے 325 گرام چرس اور محمدبوٹا سے 30بور پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلی جبکہ اوورلوڈنگ کرنے پر مختلف مسافر ویگنوں کے 9ڈرائیوروں کیخلاف بھی پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمات درج کراودیئے اورملزمان کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں