علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معاشرے کے محروم طبقہ کو بھی زیور تعلیم سے راستہ کر رہی ہے،ڈاکٹر شاہد صدیقی

بدھ 25 اکتوبر 2017 18:52

قصور۔25 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2017ء) علا مہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وزیر اعظم یوتھ اسکیم فیزIII کے تحت قصور ریجن کے طلبہ و طالبات میں لیب ٹاپ تقسیم کئے ۔ تقسیم لیپ ٹاپ تقریب تحصیل میونسپل کمیٹی قصور ہال میں منعقد ہوئی جس میںڈائریکٹر ریجنل سروسسز ڈاکٹر عارف سلیم عارف ‘اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر قصور چوہدری غلام حسین ‘پروفیسر ملک محمد اصغر علی خاں‘پروفیسر مرزا افتخار بیگ ‘پروفیسر شرافت علی ‘سابق پرنسپلزاسلامہ کالج پروفیسر رائو اختر علی ‘سرفراز احمد معین‘پروفیسر زمحمد رفیق ساگر ‘ میاں مشتاق احمد ‘شیخ زاہد احمد ‘سرور گوہر ‘مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان ‘ٹیوٹرز اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا شمار دنیا کی 5بڑی یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے یہاں 13لاکھ سے زائد طلباء و طالبات زیر تعلیم ہیں ۔وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم ریسرچ کلچر کے فروغ میںانتہائی معاون ثابت ہو رہی ہے ۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تحقیق کیلئے فنڈ فراہم کرنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پونے تین سال کے مختصر عرصہ میں یونیورسٹی نے 14۔ریسرچ جرنل شائع کئے اور 24قومی و بین الاقوامی کانفرنسسز منعقد کی ہیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی ،ْ ایم فل اور ایم ایس سطح کے طلبہ کیلئے 2500لیپ ٹاپ فراہم کئے تھے جنہیں میرٹ کی بنیاد پر طلباء و طالبات میں تقسیم کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے طلبہ کی سہولتوں میں اضافے یعنی سٹوڈنٹ سپورٹ نظام میں بہتری لانے کیلئے کئے گئے اقدامات تفصیل سے بیان کئے اور کہا کہ بہترین تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کے ذریعہ طلبہ کو روشن مستقبل کی جانب لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نہ صرف عام طلباء بلکہ معاشرے کے محروم طبقہ کو بھی زیور تعلیم سے راستہ کر رہی ہے اس سلسلہ میں پورے پاکستان میں خصوصی طلباء کیلئے سینٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں نابینا افراد کی تعلیمی ضروریات پوری کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسٹوڈنٹس سپورٹ فنڈز سے ہزاروں طلباء کو فیسوں میں رعایت دی جارہی ہے اورملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے مفت تعلیم کا انتظام بھی کر رکھا ہے ۔

تقریب سے ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ڈاکٹر عارف سلیم عارف نے بھی خطاب کیا۔ طلبہ نے سٹوڈنٹ سپورٹ نظام کی مضبوطی کیلئے وائس چانسلر کی ذاتی کوششوں اور اس سلسلے میں کئے گئے اقدامات پر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔ بعدازاں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے اور لیپ ٹاپ حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی ۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں