پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،5ملزمان زیر حراست

جمعرات 26 اکتوبر 2017 20:42

قصور۔26 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2017ء) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،5ملزمان زیر حراست‘ ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر پی او شیخوپورہ ریجن کی خصوصی ہدایات پراور ڈی پی اوقصور ذوالفقاراحمد کی زیر نگرانی پولیس نے امن ومان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے پولیس نے ضلع بھرکے چار مختلف مقامات بستی ونیکاں،گلبرک کالونی قصور، ظہیر آباد کالونی چونیاں ،سہجووال پتوکی اور حبیب آباد میں سرچ آپریشن کیا ،سر چ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا،سرچ آپریشن کے دوران73 گھروں کو چیک کیا ، متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی جبکہ 5مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی،پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں