قصور میں اہل دیہات نے واپڈا حکام کے بعد پولیس وین پر بھی حملہ کر دیا ،ایس ایچ او یرغمال

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 27 اکتوبر 2017 13:39

قصور میں اہل دیہات نے واپڈا حکام کے بعد پولیس وین پر بھی حملہ کر دیا ،ایس ایچ او یرغمال
قصور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 27اکتوبر 2017ء ):قصور کے نواحی گاؤں میں اہل علاقہ نے واپڈا ٹیم پر حملے کے بعد پولیس وین پر بھی حملہ کر دیا ،ایس ایچ او کو یرغمال بنا لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے بہادر پورہ کے سب ڈویژن نظام پورہ میں اہل علاقہ نے واپڈا کی ٹیم پر حملہ کر دیا جس پر واپڈا حکام نے اہلکاروں کی مدد کے لیے پولیس کی مدد طلب کر لی ۔لیکن جیسے ہی پولیس واپڈا کی ٹیم کی مدد کے لیے اس گاؤں میں پہنچی اہل دیہات نے پولیس وین پر حملہ کر لیا ۔اہل علاقہ نے ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے ۔

قصور میں شائع ہونے والی مزید خبریں